ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم 9 اکتوبر کو ہو گی،رویت ہلال ریسرچ
کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔
آج بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16
گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہو گا۔کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام
علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی ننگی آنکھ تو کجا، ٹیلی اسکوپ سے بھی رویتِ ہلال کا بالکل کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر
اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم 9 اکتوبر کو ہو گی،رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔ آج بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہو گا۔کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی ننگی آنکھ تو کجا، ٹیلی اسکوپ سے بھی رویتِ ہلال کا بالکل کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔


