in

جب محمد یوسف نے برائن لارا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے دنیائے کرکٹ کےلیجنڈ برائن لارا کو

اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انضمام الحق کی ایک تقریب میں شرکت کی

ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے محمد یوسف کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے ریکارڈ ساز بیٹسمین برائن لارا کو دی جانے

والی اسلام کیدعوت سے متعلق انکشاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انضمام الحق کے مطابق محمد یوسف نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے

دوران سابق ویسٹ انڈیز کپتان برائن لارا کو کھانے پر بلایا تھا جس کے پیچھے محمد یوسف کا مقصد برائن لارا کو دین کی تبلیغ دینا تھا، سابق قومی کپتان

کا کہنا تھا کہ دعوتکے دوران برائن لارا کو بتایا گیا کہ” کس طرح ہم اللہ تعالیٰ کی بات مانتے ہیں کس طرح ہم نبی پاک کے احکامات پر عمل کرتے ہیں کس طرح ہم ماں باپ کی خدمت کرتے اور کس طرح بیوی بچوں کے معاملات نبھاتے ہیں، کس طرح پڑوسیوں اور کس طرح کاروبار کو لے کر چلتے ہیں”۔ سابق چیف سلیکٹر نے بتایا کہ محمد یوسف کی جانب سے دی گئی اسلام کی دعوت پر برائن لارا خاموش ہوگئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حج و عمرہ؛ محرم کو اب خاتون کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں

اتنی بڑی تعدادمیں پاکستانی کس شہرمیں اورکس کے خلاف اکٹھے ہوگئے ،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی