in

اتنی بڑی تعدادمیں پاکستانی کس شہرمیں اورکس کے خلاف اکٹھے ہوگئے ،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اتنی بڑی تعدادمیں پاکستانی کس شہرمیں اورکس کے خلاف اکٹھے ہوگئے

،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی۔۔۔۔سوات کے علاقے مینگورہ میں امن و امان کے قیام کے حق اور ظلم

کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مینگورہ کے نشاط چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین

کا کہنا تھاکہ سوات میں بےامنی برداشت نہیں کی جائےگی، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔مظاہرین نے مطالبہ

کیا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔مظاہرے میں سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد، منظور پشتین اور افراسیاب خٹک سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ دوسری جانب سابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیرداخلہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے 3 رہنماؤں کے نام سامنے آگئےہیں ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہاشم ڈوگر کے وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی لیڈر شپ نے وزیرداخلہ پنجاب کے لیے عمر سرفرازچیمہ،میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کے ناموں پرغور شروع کردیا ہے، پارٹی قیادت اس حوالے عمر سرفراز چیمہ کو ذمہ داری دینا چاہتی ہے ، کیونکہ عمرسرفراز چیمہ کے گورنرکی حیثیت سے کردار پر پارٹی قیادت خوش ہے۔ ذرائع کےمطابق حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب محمد یوسف نے برائن لارا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی

تمہارے امی ابو انتظار کرتے ہونگے