موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج ملک کے اکثر
علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور
پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔


