in

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری چھٹی کی اطلاع ملتی ہے تو اُس کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے اس طرح حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 22 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کے موقع پر 22 ستمبر بدھ کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سندھ میں 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف میاں جاوید لطیف کو نواز شریف نے استعمال کیا اور انہوں نے براہ راست شہباز شریف پر ا ٹیک کیا۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کو کنٹونمنٹ کے انتخابات میں کچھ نہیں ملا اور اب سندھ کے لیڈر کو جواب مل گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب کا دورہ زیرو رہا اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے والے الیکشن آزاد لڑے اور جیت گئے جبکہ دو سو انیس میں سے ایک سو دو سیٹیں تحریک انصاف نے جیتیں۔ صوبائی وزیر نے اپوزیشن کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف میاں جاوید لطیف کو نواز شریف نے استعمال کیا اور جاوید لطیف نے براہ راست شہباز شریف پراٹیک کیا۔ ڈالر اور روپے کا جلوہ اور سوجی کا حلوہ صرف مولانا کو سوجتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ! آسٹریلوی کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آ گیا،اپنے دورہ پاکستان سے متعلق اہم اعلان کر دیا

وہ پیغمبر علیہ اسلام جن کی قبر مبارک پاکستان میں موجود ہے