اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے
ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔جڑواں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھر بادل چھائے رہے جو رات گئے
برس پڑے۔ اسلام آباد میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم سرد ہو گیا۔ پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی دن بھر وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شمالی مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ،
سیالکوٹ، کامونکی، دینہ، سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی اور رات کو موسم مزید سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیاہے جس پر میڈیا میں خبریں آئی کہ اوگرا کی سفارش کے برعکس
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس پر اب حکومت میدان میں آ گئی ہے اور وضاحت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کے قریب اضافہ کیاگیا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،روپے کی قدرمیں کمی سے پٹرول مہنگاہورہا ہے،حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں۔