in

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی

مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں

بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل

شام سےبارشوں اور تیز ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی

انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر

خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پانی کی کمی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ کے مطابق 5 ارب افراد 2050 میں پانی کی مزید کمی کا سامنا

کریں گے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پانی سے متعلقہ قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفانی بارش اور خشک سالی فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل میں شدت پیدا کرسکتی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کئی مہینے پہلے ہی کیوں کیا؟ پورا ملک حیران

حضور پاک ﷺ کے حسن و جمال کا معجزہ،ایمان افروز واقعہ