in

اگلے 48گھنٹے انتہائی اہم ،کیا ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سموگ کا سلسلہ جاری جس کی شدت میں اگلے

دو روز مزید اضافہ ہوگا جو کہ صحت کیلئے کافی خطرناک ہے۔لہٰذا اس دوران باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور چہرے کو

وقفے وقفے سے دھوتے رہیں۔ اگلے 3 دنوں میں پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف رہنے اور زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔ شمالی پہاڑوں پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو

سکتا ہے۔ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں سال کے اس وقت کے مطابق اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6500 سے 7000 فٹ تک بلند پہاڑوں اور وادیوں

میں برفباری۔ شمال مغربی خیبر پختونخواہ اور مغربی گلگت بلتستان میں 8000 فٹ سے زائد بلندی پر اچھی مقدار میں برفباری کا امکان ہے۔شمالی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب سز ائے موت کے مجر م نے مرنے سے پہلے محمد رفیع کا گانا سننے کی خواہش ظاہر کردی مگر کونسا گانا تھا؟ ہرکوئی دنگ رہ جائے

پاکستانی پانیوں میں نایاب مچھلی کی موجودگی کا انکشاف