in

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے،

بارشوں کا سلسلہ ہفتے کو شروع ہو گا جو کہ تین دن جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز ”

نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ہفتے کو ملک میں داخلہ ہو گا ۔

جبکہ مغربی ہوائیں پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ دوسری جانب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ریکارڈ

توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، صرف 3 روز میں دنیا بھر میں 313 کروڑ کما لئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم پٹھان

نے صرف بھارت میں 201 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ بیرون ممالک میں بھی اس فلم کی بھرپور پذیرائی کی گئی جس کے دوران فلم بینوں نے 112 کروڑ کا بزنس دیا۔ مذکورہ فلم میں شاہ رخ خان 4 سال بعد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں جن کا ساتھ دپیکا پڈیکون اور جان ابراہم نبھا رہے ہیں، فلم کو 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔جبکہ ایک اور خبر کے مطابق کراچی الیکٹرک کمپنی نے 39کروڑ75لاکھ روپے کا بل جمع نہ کروانے پر چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کی بجلی بند کردی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوں کی وصولی کے بغیر بجلی کی فراہم ناممکن ہے، چنیسر گوٹھ اور معصوم شاہ کالونی کے رہائشی جلد از جلد بل ادا کریں تاکہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر بلوں کی ادائیگی سے بجلی کی بہتر فراہمی ممکن بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی مذمت کی گئی ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین صفر سے شکست پر دکھ ہے، دل چاہ رہا ہے کونے میں جاکر روؤں: پاکستانی کرکٹر

کیا واقعی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی؟ وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی