اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈ ر بیٹر اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو ورلڈ کپ
سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے بہت سی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، لیکن اب شعیب ملک کی جانب سے بیان
سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ “اگر بابراعظم چاہیں گے تب ہی مزید کرکٹ کھیلوں گا ورنہ نہیں”۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق شعیب ملک نے یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں کپتان بابراعظم سے ہونے والی بات چیت کو
بیان کیا اور بتایا کہ گذشتہ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ابھی مزید کھیلنا چاہتا ہوں یاریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں؟جس
پر میں نے کہا کہ “ماضی میں اپنے ساتھ جو کچھ ہوا اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے تو میں اب اور کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا‘، لیکن اگر آپ میری ذاتی رائے جاننا چاہتے ہوکہ میری فٹنس کیسی ہے اب اس قابل ہوں کہ مزید کھیل سکوں یا کوئی ایسا ڈر ہو کہ اب میں ٹیم میں شامل ہوکر بوجھ بن جاؤں گا تو ایسا کچھ نہیں اور یہ آپ بھی جانتےہیں”۔ رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے مزید بتایا کہ’میں نے بابر سے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہو میں مزید کھیلوں تو آپ مجھے بتاؤ، میں تیار ہوں بلکہ میں تو ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لیے دستیاب رہا ہوں‘،آپ مجھے بتائیں گے کہ میں سلیکٹڈ سیریز کھیلوں یا سلیکٹڈ میچز کا انتخاب کروں اور یہ بات آپ خود مجھے بتائیں بجائے اس کے کہ مجھے کوئی اور آکر کچھ کہے‘۔ شعیب ملک کے مطابق میری رائے جاننے کے بعد بابر نے رضامندی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے پھر آپ ابھی کھیلیں اور میں آپ کو بالکل بتا دیا کروں گا کہ آپ کونسی سیریز کھیل رہے ہو۔


