اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف ممکنہ لانگ مارچ کا اعلان کیا
جا چکا ہے اور اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں جب کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔
عمران خان کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر تک منظورکر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد
میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جس پر سیشن جج نے سوال کیا کہ
کیا یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے ؟جس پر بابر اعوان ے کہا کہ جی یہ پہلی ضمانت کی درخواست ہے اور ویسے بھی عدالت نے ایک
کیس 13 اکتوبر کو لگایا ہوا ہے، جس پر سیشن جج نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ پارلیمنٹ جانا ، نہ جانا پارٹی کا کام ہے ، عدالت اس سے دور رہے ۔نجی ٹی وی “ہم نیوز “کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ہمیں تاریخ سے سیکھنا چاہیے دہرانا نہیں چاہیے، منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا احترام نہیں کر رہے جو انکو کرنا چاہیے،ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے خراب ہوئی ہے، ہمارا ماضی بھی کوئی اتنا اچھا نہیں ہے، اگر پارلیمنٹ میں نہیں جانا تو یہ ارکان بحالی کیوں چاہ رہے ہیں؟ ،آپکی پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتی


