in

بڑی خبر:6 چھکے کھانے سے پہلے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کو کیا مشورہ دیا تھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض

کو 6گیندوں پر 6چھکے مار کو ٹورنامنٹ کا آغاز ہی جوش و ولولے سے بھر پور کردیا ہے ۔ سوشل میڈ

یا پر ان چھکوں کا چرچا ہر جگہ ہو رہا ہے ۔ میچ سے قبل ایک ویڈیو میؒں وہاب ریاض نے کہا تھا ۔

کہ ایک باؤلر ہونے کی حیثیت سے آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کی سٹرینتھ اور کمزوری کیا ہے، اگر آپ پاور پلے میں باؤلنگ

کر رہے ہیں تو کیا کرنا چاہیے ، مڈل اوورز میں کیسی گیند بازی کرنی چاہیے، ڈیتھ اوورز میں صورتحال کے مطابق باؤلنگ کرنی چاہیے۔ان کا

کہنا تھا کہ یہ ساری باتیں آپ کو کھیل کر تجربے کے ساتھ پتہ چلتی ہیں، میں باؤلنگ کے دوران چیزوں کو سادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باولرز کو سکور پڑتا ہے لیکن باؤلرز کو اپنی گیم کو نہیں بھولنا چاہیے جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔میں ہمیشہ اپنی گیم کے مطابق باؤلنگ کرتا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرہونے پربرہم ہو گئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی شرم کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے ،برائے مہربانی ہمارا یادگار دن خراب نہ کیا جائے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اوور میں 6 چھکے کھانے کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد کو ایسا کیا کہا کہ سب حیران رہ گئے

ان کی شادی سعودی طریقے سے ہوئی