پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹارمحمد نواز جنہوں نے پاک انڈیا میچ میں اپنی پرفارمنس سے تہلکہ مچادیا۔
وہ اس وقت ایشیا کپ پاکستاناسکواڈ کا حصہ ہیں، ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا تھا۔محمد نواز کا تعلق
راولپنڈی سے ہے۔ ان کی رہائش پنڈی کے ریلوے سٹیڈیم کے قریب واقع تھی۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے نے جب
کرکٹ میں دلچسپی لینی شروع کی تو وسائل اتنے نہ تھے کہ یہ شوق آسانی سے پورا کر سکے لیکن ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں کچھ
ایسے مخلص لوگ میسرآ گئے جنہوں نے ان کے شوق کو آگے بڑھایا اوراس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیا۔محمد نواز نے راولپنڈی کی طرف سے
کھیلتے ہوئے سیالکوٹ کے خلاف انڈر 16کے ایک ریجنل میچ میں ساٹھ رنز بنانے کے علاوہ چار وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر15 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ بنائی اس ٹیم کے کپتان بابر اعظم تھے۔اسی دورے میں ان کی لیفٹ آرم اسپن بولنگ کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں۔ نواز کےلیے بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے کا تجربہ نیا نہیں ہے۔ یہ تعلق 2012 سے قائم ہو چکا ہے جب نواز نے جنوبی افریقہ کے دورے اور پھر آسٹریلیا میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں متاثر کن آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی تھی۔محمد نواز نے حالیہ میچ میں اپنی پرفارمنس سے سب کو چونکا دیا ہے، اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کی فتح میں اپنا شاندار کردار ادا کیا۔ انڈیا کے خلاف میچ میں شائقین کے جذبات الگہی ح کے ہوتے ہیں اور شائقین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کو اس میچ میں فتح ہو، یہی وجہ ہے کہ پاک انڈیا میچ میں کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی اسے لائم لائٹ میں لے آتی ہے۔ گذشتہ میچ میں محمد نواز کی عمدہ پرفارمنس نے انہیں ایک دم ہیرو بنا دیا۔ جس کی وجہ سے لوگ اب ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ تو آئیے ہم ان کے بارے میں ان کی فیملی کے بارے میں یہاں اپنے قارئین کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں


