Home / کھیل / پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے

شکست پر کہا ہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آفیشل یوٹیوب

چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے

لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپ کے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود

نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اْترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو

دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔رمیز راجا
نے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پْرامید ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 93 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، افغانستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، یہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی تھی۔ رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر کہا ہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے

About admin

Check Also

احسان اللہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

افغانستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احسان اللہ انٹرنیشنل ڈیبیو میں پہلی گیند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com