in

ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کا معاملہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو 2آپشن دیدئیے

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی )

نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو دو آپشن دے دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ

بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلنے کی تجویز دی ہے، بھارتی بورڈ کی تجویز ہے کہ پاکستان ایشیا کپ

کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہوں تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے اور اب فیصلہ کرنا پی سی بی کے

ہاتھ میں ہے ، ایشیا کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میچ کے دوران بابر کی طرف گیند کیوں پھینکی؟ محمد عامر وضاحتیں پیش کرنے لگے

کمال کمال کمال ، میں نے پہلے ہی کہا تھا اس پاکستانی جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔۔ مائیکل وان