in

کرکٹر محمد حفیظ کے حوالے سے افسوس ناک خبر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رکن محمد حفیظ کے گھر چوری

کی وردات ہوگئی۔ کرکٹر کے رشتہ دار اور اہلیہ کی مدعیت میں پولیس نے چوری کا مقدمہ درج

کرلیا گیا ہے، واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چور گھر

میں کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر کمرے سے 5000 درہم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈز اور 3ہزار یورو

چوری کیے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افراد رات 3 سے 4 بجے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ واضح رہے کہ پولیس

نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگے دس دنوں میں ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا جانیں

رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کردیا