لاہور ( آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں پر مشتمل کمیٹی نے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے
والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا پیٹرن تبدیل کردیا ہے۔کمیٹی نے اس حوالے سے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے
سربراہان کو باقاعدہ مراسلے ارسال کردئیے ہیں۔ نئے امتحانی پیٹرن پر 2022ء میں امتحانات لئے جائیں گے جبکہ بورڈ
چیئرمین کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امتحانات میں کیمرج طرز پر امیدواروں سے سوالات پوچھے جائیں گے جنہیں تین کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔


