بھارتی اداکارہ و رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی 42 سالہ اداکارہ سونالی فوگاٹ
کے انتقال پر ان کے گھر والوں نے اداکارہ کے سیکرٹری اور دوست پر سنگین الزامات عائد کردیےرپورٹس کے مطابق گزشتہ
روز سونالی فوگاٹ بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں تاہم اب ان کے بھائی نے پولیس کو درخواست
جمع کرائی ہے جس میں اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر اور ان کے دوست سکھویندر پر ب ہن سے زیادتی اور زہر دیکر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔اداکارہ کے
بھائی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سونالی کے سیکرٹری نے تین سال قبل کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز
بھی بنائی تھیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہن کا
سیکرٹری ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔بھائی کا کہنا ہے کہ مرنے سے ایک رات قبل بھی اداکارہ نے گھر فون کیا تھا اور وہ سہمی ہوئی تھی اور اس نے بتایا تھاکہ کھانے میں کچھ دیا گیا ہے جس سے ہاتھ پاؤں سن ہو رہے ہیں اور گھبراہٹ ہو رہی ہے جس کے بعد اگلی صبح بہن کے مرنے کی اطلاع دی گئی۔اداکارہ کے بھائی نے بہن کی میت کا پوسٹ مارٹم جلد کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب گوا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے


