in

’’مجھ سے کہا گیا ساری زندگی ۔۔۔۔۔‘‘ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات

شہبازگل کے ڈرائیور اظہار اللہ کی اہلیہ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں

انکشاف کیا کہ دوران حراست ان سے کہا گیا وہ ساری زندگی اپنی بچی کی شکل بھی نہیں دیکھ سکیں

گی۔اسلام آباد پولیس کی حراست میں رہنے والی شہبازگل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ نے کہا ہے کہ

اسے پولیس کی جانب سے دھمکی دی جاتی رہے ہے کہ اب وہ دوبارہ کبھی اپنی بچی کی شکل بھی نہیں دیکھ سکے گی، تفتیشی ٹیم اسے کہتی رہی کہ اب اس کی

بچی رُل جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پولیس والے کہتے تھے کہ کیا تمہیں اپنی بچی نہیں چاہیے۔ تم یہاں جیل میں ہو اور بچی کہیں اور ہے کیا تم اپنی بچی سے ملنا نہیں چاہتی؟

اگر اپنی بچی چاہیے تو شہبازگل کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ہمیں لا دو۔خاتون نے بتایا کہ اسے دھمکی دی گئی کہ کیا تمہیں اپنی بچی نہیں چاہیے ہم تمہیں تمہاری بچی سے دور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارا شوہر تو بھاگ گیا ہے اب کون دیکھے گا تمہاری بچی کو تم بھی رُل گئی اور تمہاری بچی بھی رُل جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی نااہلی ؟ 3 یا 4 ستمبر کو الیکشن کمیشن کیا کام کرنے والا ہے؟ حیران کن انکشاف

دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ہلاکتیں۔۔جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر