in

عوام کو زور کا جھٹکا!! حکومت نے مہنگائی کا ایک اور سرپرائز دے دیا

عوام کو زور کا جھٹکا!! حکومت نے مہنگائی کا ایک اور سرپرائز دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، نیپرا کے جاری اعلامیے میں فی یونٹ

بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

کردیا گیا ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی ہے

نیپرا کے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے نیشنل اوسط ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ کا تعین کیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال23-2022 کیلیے بجلی کی قیمتوں کا ٹیرف مقرر کردیا گیا ہے اور نیشنل اوسط ٹیرف24.82 روپے فی یونٹ کا تعین کیا ہے جو کہ گزشتہ ٹیرف سے7.91 روپے فی یونٹ زیادہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا جواب 24.82 روپے ہوگیا ساتھ ہی اس میں ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنا بتایا گیا ہے۔ نیپرا نے کہا ہے کہ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے، توانائی کی خریداری کی قیمت1152 ارب روپے متوقع ہے جب کہ کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب کا تخمینہ ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گی ہے ڈسکوز کی کل ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے جب کہ پانچ سال کی مدت میں ڈسٹری بیوشن سسٹم میں 406 ارب کی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ دوسری جانب ملک میں جاری بجلی بحران کے باعث حکومتی احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی ہالز رات 10 دس بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے شادی ہال، ریسٹورنٹس اور مارکی مالکان سے ملاقات کی ہے، جس میں حکومتی ہدایات پر اسلام آباد میں رات 10 بجے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے شروع کیا جارہا ہے، شادی کی ہر قسم کی تقریب مہندی، شادی اور ولیمہ رات 10 بجے ختم کی جائیں، احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور گرفتاری ہوگی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 مہینے بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اگلے ہفتے میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ آندھی گرد کے طوفان بھی آنے کا خدشہ، موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی