in

عمران خان کا عوامی انداز! وزیر اعظم ہاؤس جاتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ میں رُک گئے، رُکتے ہی کیا احکامات جاری کر دیئے؟

وزیراعظم عمران خان اپنے عوامی انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں ، کبھی وہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ کھانا

کھاتے نظر آتے ہیں تو کہیں اسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اکثر و بیشتر وزیراعظم عمران خان کو بغیر سکیورٹی کے صبح کی سیر کرتے بھی دیکھا گیا۔ تاہم آج وزیراعظم

عمران خان بنی گالہ کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی

کی۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات میں ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچے بھی وزیراعظم عمران خان کی آمد اور ان سے ملاقات پر بے حد خوش دکھائی دئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا مگر پھر وہ ہوا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

کہتےہیں 23 مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔۔۔پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بڑا فیصلہ