in

شہباز حکومت ختم؟ اہم حکومتی اتحادی جماعت کاحکومت سےعلیحدگی اور دیگرآپشنز پر غور شروع ، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہباز شریف حکومت ختم؟ اہم حکومتی اتحادی جماعت کاحکومت

سےعلیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور شروع ، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔۔۔۔واضح رہے کہ موجودہ وفاقی

حکومت میں کئی جماعتیں شامل ہیں جن کے اپنے اپنے مطالبات ہیں جس کی وجہ سے حکومت بہت مشکلات کا شکار ہے۔

۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی

اور دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر

خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے تمام سینیٹرز، وزراء، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو ہنگامی طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے کے معاملے پر دو روز قبل دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی قانون میں ترامیم پر اتفاق ہوا تھا اور گزشتہ روز اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہونی تھی جس پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے نکلنے سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد

میں ہنگامی اجلاس بھی متوقع ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی ، جس کے بعد تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں ایسا دبنگ کھلاڑی شامل کر لیا گیا کہ پاکستانی جھوم اٹھے

قطر روانہ ہونے سے پہلے جہاز میں بیٹھ کر سیلفی لینے والے یہ دو نوجوان دراصل کون نکلے