in

حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی معاملات کس عرب ملک کے حوالے کرنیوالی ہے ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے موقع پر قطری حکام نے ایئرپورٹ اور ہوٹل کے شعبے میں سرمایہکاری

کی خواہش ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزراء کے ہمراہ دورہ قطر پر موجود ہیں،

اس دورے کے موقع پر ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت

ائیرپورٹ اور ہوٹل شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امکان ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات قطر پولنگ کمپنی مہیا کرے گی جب کہ پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل میں بھی سرمایہ کاری

کے عوض حصص قطر کو دیئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن شعبوں
میں سرمایہ کاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر معائدوں کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لڑکیوں کےگالوں میں ڈمپل شاید آپ کو بھی پسند ہونگے مگر یہ کیوں پڑتے ہیں ؟

آج کی سب سے بڑی خبر۔۔ شرعی عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی شادی کیخلاف درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا