in

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھارتی بولر خود ہی اپنی ٹیم کی شرمندگی کا باعث بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھارتی بولر خود ہی اپنی ٹیم کی

شرمندگی کا باعث بن گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے

دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران بھارتی بولر محمد سراج کا امپائر کے ساتھ الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔

معاملہ کچھ یوں تھا کہ وکٹ کیپر کی تھرو پھینکنے کے بعد محمد سراج نے پروٹیز کھلاڑی ڈیوڈ ملر کو رن آﺅٹ کرنے کی کوشش کی،

بولر نے اس تیزی کے ساتھ وکٹ کی جانب تھرو کی جو کہ بیلز تو نہ اڑاسکی مگر باﺅنڈری لائن کی طرف چلی گئی،بھارتی بولر کی حرکت پر

امپائر حیران ہوئے اور انہوں نے 4رنز کا اشارہ کیا جس پر جنوبی افریقہ کے سکور میں مزید 4 رنز کا اضافہ ہوا۔ امپائر کے اس فیصلے پر بھارتی کھلاڑی نالاں نظر آئے،بھارتی بولر سراج نے اپنی خفت مٹانے کے لئے امپائر کے ساتھ ہی الجھنا شروع کردیا،صرف یہی نہیں بلکہ محمد سراج کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر بھی احتجاج میں شامل ہوئے مگر سب بے سود رہا، فیلڈ امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز میتھیو ویڈ کی جانب سے انگلینڈ کے فاسٹ باولر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب بلے باز میتھیو ویڈ کی جانب سے مارک ووڈ کو کیچ لینے سے روکا گیا۔آسٹریلوی ٹیم 209 رنز کے

ہدف کا تعاقب کر رہی تھی کہ 17ویں اوور میں میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کی گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھا اوپر چلا گیا جبکہ اسی دوران مارک ووڈ کیچ پکڑنے کے لیے سٹرائیک اینڈ کی طرف بھاگے لیکن یہاں میتھیو ویڈ نے وکٹ پر واپسی جاتے ہوئے بازو کے ذریعے فاسٹ باولر کو کیچ پکڑنے سے روک دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا!