تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ما ہ ہو نگی،محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی،
تعلیمی سال 2022.23 کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیاگیاہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو
گا۔نجی خبررساں ادارے سٹی 42کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اگست2022 سے31 مارچ2023 تک ہو گا،بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں
صرف 2 ماہ کےلئے دی جائیں گی۔ دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن
نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا،سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام
آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔


