بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی ، روہت شرما جیسے بڑے ناموں سمیت 6 تجربہ کار کھلاڑیوں
کی قومی ٹی 20 ٹیم سے مستقل چھٹی کر دی ۔ “نیوز18” کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرز نے ویرات کوہلی
اور روہت شرما جیسے بڑے ناموں سمیت 6 سینئر کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا کہ انڈین ٹی 20 ٹیم میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق جبسے ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوئی ہے تب سے ہی ٹیم میں تبدیلی کی باتیں اور “بزرگ” کھلاڑیوں سے
چھٹکارہ پانے پر غور ہو رہا تھا جبکہ دو روز قبل سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ناموں کے اعلان نے یہ واضح کر دیا کہ چھ سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کر دی گئی ہے اور بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کی نظریں سال 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہیں۔
“ان سائیڈ سپورٹ” کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کی جانب سے ویرات کوہلی ، روہت شرفما ، بھونیشور کمار ، ایشون ، محمد سمیع اور دنیش کارتک کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی ٹی 20 ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔


