پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سب انسپکٹر کے خلاف لڑکی کے مبینہ اٹھا لیے جانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا
کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اس کی بہن کو دیکھنے کے بعد زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈالا، انکار پر بہن کو اٹھوا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ لڑکی
کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے مقدمے میں تفتیش کیلئے چوکی انچارج ہمارے گھر آیا تھا۔ایف آئی آر میں
کہا گیا ہے کہ میری بہن کو دیکھنے کے بعد سب انسپکٹر نے فون کالز کرنا شروع کردیں، اور زبردستی
شادی کیلئے دباؤ ڈالا، انکار پر بہن کو اٹھا لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر بھی غائب ہے، گرفتاری کیلئے ریڈ کیے
جا رہے ہیں۔


