in

کرائے کے مکان میں رہنے والے عبدالرؤف کا بیٹا کرکٹر کیسے بنا؟حارث رؤف کی زندگی کی دلچسپ کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ میں سلیکشن سے پہلے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ناقدین کی تنقید کی زد

میں رہے لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس دیکر انہوں نے ناقدین کو چپ کرا دیا۔

حارث رؤف نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

ستائیس سالہ حارث رؤف ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد عبد الرؤف محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے رہے۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 27 سال سے ویلڈنگ کا کام کررہے ہیں۔انہوں نےبتایا کہ روزی

روٹی کی تلاش میں وہ 35 سال قبل مانسہرہ سے اسلام آباد آگئے تھے۔ تاہم یہاں وہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے دئیے گئے 2 کمروں کے گھر میں قیام پذیر ہیں۔حارث رؤف کے والد عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ کرایہ کے مکان میں رہتا

تھا، اور جو تنخواہ آتی تھی اس سے گھر کا کرایہ ادا کرتا تھا اور ٹیکسی چلا کر گھر کا خرچہ پورا کرتا تھا۔حارث رؤف کی والدہ نے بتایا کہ حارث کے والد حارث کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔ وہ چھپ چھپ کے کھیلتا تھا۔ میں نے حارث کو کہا کہ تم کھیلو مگر تمہیں پاس ہونا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے وہ پاس ہوتا رہا اور آج اس مقام تک پہنچ گیا ہےدوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے حارث رؤف نے بتایا کہ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بن جائیں لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے آگے جانا بہت مشکل ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا انوکھا گاؤں۔ ۔۔۔۔

’’کیا آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں؟‘‘ شہید ایس آئی’ اکبر علی ‘ کی معصوم بچی کا سوال ، صوبائی وزیر اور افسران آبدیدہ ہوگئے