in

چلتی ٹرین میں مجرا۔۔۔پاکستان ریلوے نے تمام حدیں پار کر دیں،مقدمہ درج

چلتی ٹرین میں مسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کے مجرے ہونے لگے ہیں، 14 اگست

پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے

والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں میں تسلسل کے ساتھ مجرے ہونے لگے ہیں۔وڈیو سامنےآنے پروفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کی

مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان

ریلوے نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب موٹر سائیکل کی ٹنکی کتنے میں فُل ہو گی؟حکومت نے غریب عوام کو خوش کردیا

عمران خان کی نااہلی ؟ 3 یا 4 ستمبر کو الیکشن کمیشن کیا کام کرنے والا ہے؟ حیران کن انکشاف