آج ہم آپکو حدیث پاک کی روشنی ایسا قرآنی وظیفہ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ مالی پریشانیوں روزگار اور کاروبار کی
پریشانیوں سے نجات پاسکیں گے ۔اس پریشانی کے دور یہ وظیفہ سب کیلئے مفید ہے ۔یہ وظیفہ انتہائی آسان ہے جسکو
آپﷺ نے صحابہ کرام ؓ کو تعلیم فرمایا۔ ہمارا مذہب اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔زندگی کا کوئی ایسا پہلو نہیں جس کے
بارے میں ہمیں تعلیمات نہ دی گئی ہوں۔صحابہ ؓ نے آپﷺ کی صحبت میں رہ کر زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں آپﷺ سے سوالات بھی کیے اور آپﷺ کے اعمال سے بھی سیکھا ۔
صحابہ ؓ کو جب بھی کوئی پریشانی کا سامنا ہوتا تو اس کیلئے آپﷺ رجوع فرماتے ۔ جس کیلئے آپﷺ مناسب حل اعمال کے ذریعے سے بتاتے ۔آپﷺ نے ہمیشہ صحابہ ؓ کو اعمال کی تعلیم دی ۔ بجائے اس کے ظاہری اسباب کی طرف راغب کرتے جو قرآنی آج جو ہم آپکو بتانے جارہے ہیں۔ وہ آپﷺ نے صحابہ کو فقروفاقہ سے بچنے رزق کی پریشانیاں دور کرنے کیلئے تجویز فرمایا
۔حضرت ابن مسعود ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص شب میں سورۃ واقعہ پڑھتا ہے ۔ وہ کبھی بھی فاقے کی حالت میں نہیں پڑتا۔حضرت ابن مسعود ؓ اپنی صاحبزادیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ ہر شب میں یہ سورت پڑھا کریں۔حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ جب بیمار ہوئے جس میں آپ کی وفات ہوئی تو اس بیماری حضرت عثمان بن عفان ؓ نے آپ کی عیادت کی اور فرمایا کہ آپ کو کیا شکایت ہے ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا اپنے گناہوں کی شکایت ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ نے عرض کیا کہ آپ کی خواہش کیا ہے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا اپنے رب کی رحمت حضرت عثمان بن عفان ؓ نے عرض کیا کہ آپ کیلئے کسی طبیب یا حکیم کو بلاؤں حضرت عبداللہ مسعود ؓ نے فرمایا کہ طبیب نے تو مجھے بیمار کردیا ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ نے عرض کیا
کہ کچھ مال وغیرہ آپ کو دے دو ں۔حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ مال وغیرہ کی مجھے کوئی ضرورت نہیں حضرت عثمان بن عفان ؓ نے عرض کیا کہ آپ کے بعد آپ کی بیٹیوں کے کام آئے گا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ آپ کو میری بیٹیوں کے بارے میں فقروفاقہ کی محتاجی کا ڈر ہے میں نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر رات سورۃ واقعہ پڑھا کریں۔
میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص ہر رات سورۃ واقعہ پڑھے تو اس کو کبھی فقروفاقہ نہیں پہنچے گا۔اگرچہ آپ یہ وظیفہ اپنی دنیاوی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے کرتے ہیں لیکن آپ کو تلاوت کا بھی مستقل ثواب ملتا ہے ایک روایت میں ہے کہ سورۃ واقعہ کو خود بھی پڑھا کرو اور اپنی اولادوں کو بھی سکھاؤ۔اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے
اس وظیفہ کو ناصرف ایک ہی شخص کو کرنا چاہیے بلکہ گھر کے تمام افراد کو روزانہ اس سورت کی تلاوت کرنی چاہیے ۔اس سورت کو مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھنے کی تاکید آئی ہے ۔ اگرآپ اس کو مغرب اور عشاء کے درمیان کسی وجہ سے تلاوت نہ کرسکیں تو پریشان نہ ہوں آپ اسکی تلاوت سونے سے پہلے کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ البتہ اتنا خیال ضرور کرنا ہے اس کو روزانہ بلاناغہ پڑھتے رہنا ہے ۔ہر قسم کے وظائف کو موثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم ساتھ ساتھ نماز کی پابندی ضرور کریں ۔ ہماری زندگی میں نماز نہیں ہے تو ہماری زندگی میں کوئی خیر نہیں ہے۔