in

”پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 5 لاکھ نوکریاں ! پاکستانیو کے لیے اہم خبر آگئی“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے

ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، 100نئےٹیکسٹائل یونٹس کیلئے5ارب ڈالرسرمایہ کاری آئے گی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی استعدادمیں اضافےکےساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا اب صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
گذشتہ ماہ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا!!! ،کس تعلیمی ادارے کے 12 اساتذہ دنیا کے بہترین محققین میں شامل ہو گئے ؟ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردینے والی خبر

چینی کمپنی نے 28 گھنٹوں میں 10 منزلہ عمارت تعمیر کرکے دنیا کو کر دیا حیران‎