in

پاکستانی “دانش وڑ” حضرات

پاکستانی “دانش وڑ” حضرات

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہاں ایک طبقہ بےقرار ہے کہ جیسے تیسے ہو تالبان کی افغانستان میں حکومت کو ناکام ثابت کیا جائے، تالبان کے متعلق کوئی ٹھوس بات ہو یا نہ ہو اسکینڈل بنائے جائیں اور یہ ثابت کیا جائے کہ تالبان نہ صرف افغانستان

بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک خطرہ ہیں، عورتوں کے لئے تو وہاں حقوق نام کی کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی۔ اس پروپیگنڈہ کے لئے زیادہ تر عورت کا نام ہی لیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ طبقہ بےقرار ہو کہ کس طرح دنیا کو ایک بار پھر تیار کیا جائے کہ وہ افغانستان پر دھاوا بول دے تاکہ تالبان کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے۔ ؎ایک بار پھر طیارے اٹیک کریں، ڈرون اٹیک ہوں، کچھ لوگ اس طبقہ سے تعلق رکھنے والے لبرلز کے لئے خطرناک لبرلز کے الفاظ استعمال کرتے ہیں جس سے میں نے ہمیشہ گریز کیا لیکن یقین جانیں اُن کی نیت یہ ہو یا نہ ہو، یہ طبقہ ایسے حالات ضرور دوبارہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم نہ ہو سکے۔وہاں بدامنی ہو، بےشک پاکستان دشمن کرزئی اور اشرف غنی جیسے کٹھ پتلی، جو بیرونی قابضوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک میں رہنے ہی لوگوں پر اٹیکس کرواتے رہے، وہ دوبارہ آ جائیں لیکن تالبان کو کسی صورت افغانستان پر حکمرانی نہیں کرنی چاہئے۔ دوسروں کو کہتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ پر کیوں بولتے ہیں اور کیوں دلچسپی لیتے ہیں مگرخود ہر قسم کا جھوٹ سچ تالبان حکومت کو بدنام کرنے اور دنیا کو اُن پر غصہ دلوانے کے لئے خوب پھیلا رہے ہیں تالبان کے متعلق ہماری حکومت کی پالیسی بہت متوازن ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ دنیا تالبان کو حکمرانی کا موقع دے، اُن کی مدد کرے تاکہ افغانستان میں دیر پا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

مخصوص طبقہ کے افراد اب بھی اپنے طعنوں کا شکار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو ہی بنا رہے ہیں جس کہ وجہ صرف ہماری افغان پالیسی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ بس جو بھی ہو، پاکستان کی افغانستان میں حکمرانی کرنے والے تالبان کے متعلق ایسی پالیسی ہو کہ وہ ہمارے اور ہم اُن کے دشمن بن جائیں۔ جبکہ ہماری حکومت کی پالیسی بہترین ہے اور اس کی کوشش ہے کہ تالبان خواتین کو پردہ کے ساتھ تعلیم اور ملازمت کی اجازت دیں جس بارے میں تالبان نے اپنا وعدہ ایک بار پھر دوہرا بھی دیا ہے۔ ساتھ ساتھ پاکستان یہ بھی چاہتا ہے کہ تالبان اپنی حکومت میں اپنے علاوہ افغانستان میں رہنے والی دوسری قومیتوں مثلاً ازبک، تاجک وغیرہ کو بھی شامل کریں تاکہ وہاں ایک Inclusive حکومت کا قیام ہو سکے۔ گزشتہ روز تالبان نے اپنی حکومت میں کئی اور افراد کو شامل بھی کیا جس میں تاجک، ازبک، ڈاکٹرز انجینئرز وغیرہ بھی موجود ہیں۔اب اگر کسی کی یہ خواہش ہو کہ بھگوڑے اشرف غنی کو بلا کر اُسے بھی حکومت میں شامل کر لیا جائے اور اسی طرح کرزئی وغیرہ کو بھی حکومت میں بٹھا دیں تو ایسا ممکن نہیں۔ یعنی جو تالبان کے ساتھ گزشتہ 20سال امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کے زور پر لڑتے رہے اُنہیں اقتدار میں تالبان اپنے ساتھ بٹھا لیں، ایسا کہیں نہیں ہوتا۔ تالبان نے اپنے زور بازو سے امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کو 20سال کی لڑائی کے بعد شکست دی، وہ اتنے بےقوف نہیں کہ امریکہ، بھارت وغیرہ کے ایجنٹوں کے سپرد حکومتی ذمہ داریاں

کر دیں اور پھر سازشوں کا ایک رستہ کھول دیں کہ تالبان کی حکومت چل ہی نہ سکے۔ یہاں مخصوص طبقہ کی یہ بھی خواہش ہے کہ افغان عورتوں کو مغرب والی عورت جیسی آزادی دی جائے، اُنہیں پردہ کرنے کا نہ کہا جائے، وہ جو چاہیں اُنہیں کرنے کی آزادی ہونی چاہئے، یہ بات نہ تو تالبان مانیں گے اور نہ ہی اُنہیں ماننی چاہئے۔افغانستان کی عورتوں کا ہمدرد یہ طبقہ افغانستان پر جب امریکہ نے اٹیک کیا اور لاکھوں افراد بشمول خواتین اور بچوں کو زندگی سے محروم کیا اُس وقت کیوں ایک لفظ تک نہیں بولتا تھا؟ اس طبقہ کا اصل مسئلہ اسلام اور اسلامی نظام سے ہے۔ یہاں میں مختصراً لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز سے متعلق حالیہ تنازعہ کا ذکر کروں گا۔ ایک تو میری مولانا سے گزارش ہے کہ مہربانی کرکے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور ایک ایسے ماضی کو مت دہرائیں کہ ایک طبقہ دوبارہ ایسے حالات پیدا کر دے کہ ہمیں ایک بار پھر وہ کچھ دیکھنا پڑے جو بہت بڑا سانحہ تھا۔ میں یہاں میڈیا سے بھی گزارش کروں گا کہ خدارا ذمہ دارای کا احساس کریں اور کیوں ایک ایسے واقعہ کو بلاوجہ اچھال رہے ہیں جس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ ہمیں کیا یاد نہیں کہ پرویز مشرف کے دور میں میڈیا میں موجود ایک طبقے نے اُنہیں ختم کردو ‘‘ کہہ کہہ کر لال مسجد کا ایکشن کروا دیا اور جب لال مسجد کا سانحہ ہوا تو یہی طبقہ “ختم کردیا ‘‘ کی دہائی دینے والوں کے ساتھ مل گیا۔ نجانے کیوں یہ طبقہ افغانستان اور پاکستان میں بدامنی چاہتا ہے۔ ان کی بدامنی دیکھنے کی پیاس کب اور کیسے ختم ہو گی؟

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

سرکاری ملازمین کیلئے عام تعطیلات کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری