in

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔ ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن بدھ تک جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار دی نیوز میں شائع رپورٹ میں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے عہدے پر تقرر کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے بدھ کو یعنی 12؍ ربیع الاوّل کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جلد پشاور کور سنبھال لیں گے جیسا کہ آئی ایس پی آر اعلان کر چکا ہے۔ ذریعے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔ ڈی جی کے عہدے پر تقرر اور اس کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے آ جائے گا اور یہ بدھ کو ہوگا۔ ذریعے نے مزید بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے انٹرویوز اب شاید نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایک اور متعلقہ ذریعے سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔ تاہم اس ذریعے کو اُس دن کا علم نہیں تھا جس دن نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کے حوالے سے جس سمری پر طویل بحث ہو رہی تھی وہ جمعہ کی دوپہر تک وزیراعظم آفس کو نہیں بھیجی گئی تھی۔ توقع ہے کہ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا جائے گا ۔ دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی جی نے وزیراعظم کو سبکدوش ہونے کے حوالے سے اپنی خواہش سے آگاہ کر دیا تھا تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھال سکیں کیونکہ یہ ذمہ داری اس قدر اہم ہے کہ آئندہ سال نومبر میں انہیں آرمی چیف کے عہدے کے لیے مقرر کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل یا پیر کو ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں اطراف مطمئن ہیں سب معاملات طے پا گئے ہیں، آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عوام کے دل کی آواز بلند ۔۔۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس ۔۔ایسا اعلان کر دیا گیا جو عوام چاہتی تھی

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز