in

پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل منظر عام پر آنے کو تیار، اہم پاکستانی شخصیات بھی شامل

پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل منظر عام پر آنے کو تیار، اہم پاکستانی شخصیات بھی شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ پیپرزکی طرز کا ایک اور عالمی سکینڈل منظر عام پرآنے کے لئے تیار ہے، نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی آئی جے اتوار کی رات ساڑھے 9 بجے تفصیلات جاری کرے گا، پنڈورا پیپرز کے نام سے اس پروجیکٹ میں پاکستان سمیت 117 ممالک کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق آئی سی آئی جے اتوار کی رات گیارہ اعشاریہ 9ملین دستاویزات شائع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ عالمی تحقیقات پاناما پیپرزکوبھی پیچھے چھوڑدیں گی، ان تحقیقات میں 17ممالک کے 600 صحافیوں، 150میڈیا تنظیمیوں نے حصہ لیا۔پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں

دو پاکستانی صحافی بھی شامل ہیں، پنڈورا پیپرز میں کئی پاکستانی شخصیات کی مالی تفصیلات منظر عام پر آئیں گی۔پانامہ پیپرز سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا باعث بنا تھا اب پنڈورا پیپرز کیا گل کھلائے گا یہ تو تفصیلات آنے کے بعد ہی معلوم ہو گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خوبصورت لڑکی سے شادی اوپر سے 6کروڑ روپے بھی ملیں گے۔ ۔ارب پتی شخص کو اپنی بیٹی کیلئے لڑکے کی تلاش۔۔ لیکن اس نے کیا شرط رکھی ہے؟خواہشمند نوجوان ضرور پڑھ لین

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔ اچانک دل کا دورہ تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما کی جان لے گیا