اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں ایسا دبنگ کھلاڑی
شامل کر لیا گیا کہ پاکستانی جھوم اٹھے۔۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ عنقریب آسٹریلیا میں سجنے
جا رہا ہے کئی ممالک کی ٹیمیں آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں اور پریکٹس میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔
ایسے میں پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو 15 رکنی
سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔ عثمان قادر 25 ستمبر کو
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔عثمان قادر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے سکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ٹی20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی بولنگ کمبینیشن کو سب سے بہترین قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں شمولت کے بعد قومی ٹیم کی بالنگ لائن مزید خطرناک ہوجائے گی، شاہین کے ساتھ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ کو بولنگ کروائی جائے تو دونوں مخالفین کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔


