ویڈیوز دیکھ کر اسد عمر کا کیا ری ایکشن آیا؟ محمد زبیر نے کچھ اور ہی کہانی بیان کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر ویڈیو لیک ہونے کے بعد
پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں اور ویڈیو لیک ہونے پر تفصیلی گفتگو کی۔محمد زبیر سے اینکر نے سوال کیا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد آپ کے بھائی
اسد عمر کا کیا ری ایکشن تھا جن کا تعلق مخالف جماعت سے ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس واقعے کے بعد اسد عمر کے لیے بھی مشکل صورتحال تھی۔لیکن میں یہ ضرور بتا دوں کہ یہ واقعہ
ایک دم نہیں ہوا بلکہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو گذشتہ سات سالوں سے دھمکایا جا رہا تھا کہ ہمارے پاس یہ چیزیں موجود ہیں لہذا آپ پیچھے ہٹ جائیں۔مجھے کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں آپ سیاست سے علحیدگی اختیار کر لیں۔لیکن میں بالکل پیچھے نہیں ہٹوں گا۔عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کروں گا۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کی فیملی یہ چیزیں برداشت نہیں کرتی۔اس کے بعد میری اہلیہ کی حالت بہت
خراب ہوئی ،میں یہی کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ سیاست کریں۔آپ میری سیاست کو تہس نہس کر دیں میں برداشت کروں گا لیکن جو کچھ کیا گیا یہ میرے خاندان کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا۔ویڈیو کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی۔ویڈیو کے بعد میری بیٹی کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔اگر میری واقعی ہی کوئی ویڈیو تھی تو اس کو ریلیز کر دیتے لیکن جس طرح پیکج بنا کر ویڈیو کو اپلوڈ کیا گیا اس سے واضح تھا کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ویڈیو پیکج میں کہا گیا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ملک کے ایک انتہائی معزز بزنس مین کا نام بھی مجھ سے جوڑا گیا کہ وہ مجھے خواتین لا کر دیتا تھا تھا۔حمد زبیر نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر میرا ساتھ دیا۔