in

وہ دو کھلاڑی جنہیں ایک دوسرے کی بیگمات پسند آگئیں تو شادیاں آپس میں تبدیل کر لیں، تاریخ کی انوکھی ترین کہانی

وہ دو کھلاڑی جنہیں ایک دوسرے کی بیگمات پسند آگئیں تو شادیاں آپس میں تبدیل کر لیں، تاریخ کی انوکھی ترین کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماضی میں بیس بال کے دو امریکی کھلاڑیوں کے باہم بیویاں تبدیل کرنے کا ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے کہ آج بھی سن کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کھلاڑی فریٹز پیٹرسن اور مائیک کیکچ تھے جو 1972ءمیں اپنی بیویوں کے ہمراہ ایک باربی کیو پارٹی میں شریک ہوئے۔

جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے کی بیوی پسند آ گئی اور دونوں نے قانونی طور پر بیویاں آپس میں تبدیل کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے اس باربی کیو پارٹی کا اہتمام نیویارک پوسٹ کے سپورٹس رائٹر مورے ایلن نے کیا تھا۔ پیٹرسن نے بیویاں تبدیل کرنے کے بعد اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”ہم پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی اپنی کار میں نکلے لیکن غیرارادی طور پر گلی میں ہم نے آگے پیچھے اپنی گاڑیاں روک دیں۔ میں نے اپنی بیوی میرلین سے کہا کہ تم مائیک کے ساتھ گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ جاتیں اور میں اس کی بیوی سوزان کو اپنے ساتھ بٹھا لیتا ہوں۔ ہم نے ایسا ہی کیا اور اسی طرح بیویاں تبدیل کرکے انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ اگلے روز ہم چاروں ملے تو ہم نے اگلی رات بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک اور رات ایک دوسرے کی بیوی کے ساتھ گزارنے کے بعد ہم دونوں کو لگا کہ ہم ایک دوسرے کی بیوی کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں چنانچہ ہم نے مستقل طور پر بیویاں بدلنے کا فیصلہ کر لیا،کیونکہ ہم ایک دوسرے کی بیویوں کی محبت میں گرفتار ہو چکے تھے اور وہ بھی اسی طرح ہم سے محبت کرنے لگی تھیں۔ “ رپورٹ کے مطابق بعد ازاں ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی بیویوں کے ساتھ باقاعدہ شادی کر لی اور اکٹھے رہنے لگے۔پیٹرسن اور سوزان اب بھی شادی شدہ ہیں اور اکٹھے رہتے ہیں تاہم مائیک اور میرلین کی کافی عرصہ پہلے طلاق ہو چکی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بازی اچانک پلٹ گئی ،سعودی عرب بڑاکیس ہارگیا محمدبن سلمان پریشان،پورے ملک میں سناٹاچھاگیا

پاکستانیوں کی سن لی گئی ، وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول فوری سستا کرنے کاحکم جاری کردیا ، اب پٹرول کس قیمت پر ملے گا ؟ جانیں