وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی
ملک میں فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی ۔۔۔ سوڈان کے
آرمی چیف عبدالفتح البرہان نے فوجی بغاوت کے بعد سوڈان میں ہنگامی حالت نافذ کرکے حکومت برطرف کردی اور جولائی 2023 میں
انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ فوجی بغاوت کےبعد آرمی چیف نے اعلان کیا کہ ملک کی خود مختار کونسل اور حکومت برطرف کردی گئی ہے اور اینٹی کرپشن ٹاسک فورس
بھی معطل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ریاستوں کے جنرل مینیجرز نگراں کے طور پر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ آرمی چیف عبدالفتح البرہان نے اعلان کیا کہ ملک میں انتخابات جولائی 2023 میں ہونگے، جب تک سوڈان میں آزاد حکومت ہوگی۔ سوڈانی آرمی چیف کےمطابق ملک پر کوئی جماعت اپنی خواہشات مسلط نہیں کرسکے گی۔