راولپنڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائ رنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماماجد ستی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائ رنگ کا واقعہ سکستھ روڈ پر پیش آیا، ماجد ستی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،
وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، فائ رنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔تین روز قبل کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائ رنگ کر کے تحریک
انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو ق ت ل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال ق ت ل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ
بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا، مقتولہ کی ل اش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا
کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے ق ت ل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔


