in

لٹھے کی دی چادر آپ کے بیٹے کی شادی کیلئے بہترین گانا ہے اور ۔۔ کیا عمران خان اور جمائمہ کے بیٹے کی شادی ہورہی ہے؟

لٹھے کی دی چادر آپ کے بیٹے کی شادی کیلئے بہترین گانا ہے اور ۔۔ کیا عمران خان اور جمائمہ کے بیٹے کی شادی ہورہی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لوگوں سے شادی کے گانوں کے بارے

میں ٹوئٹر پر سوال پوچھ لیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کیلئے پاکستان کا سے بہترین پاپ سانگ کون سا ہے؟

جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمائما کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور صارفین نے انہیں گانوں کی تجاویز بھی دینا شروع کردیں۔ ایک صارف نے کہا کہ مسرت نذیر کے پنجابی گانے، آپ کو پسند آئیں گے۔

ایک نے کہا کہ میشا شفیع کا کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے گانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ علی ظفر کے نئے آنے والے پشتو گانے کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ لٹھے کی دی چادر آپ کے بیٹے کی شادی کیلئے بہترین گانا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا

کہ کیا عمران خان اور جمائما اپنے بیٹے کی شادی کی تیاریاں کر رہیں ہے. اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے آنے والی فلم کیلئے گانوں سے متعلق پوجھ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی ثراد پاکستانیوں سے پاکستانی رکشے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ (What’s Love Got To Do With It) اپنی فلم کی عکاسی میں مصروف ہیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی جلوہ گر ہونگی۔ جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خبردار ! اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے صارفین یہ خبر لازمی پڑھ لیں ۔۔ پھر نہ کہنا بتایا نہیں

تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔۔۔عمل نہ کرنے پرس، زا دینے کااعلان