in

فی لیٹر ایک روپیہ ٹیکس : پاکستان کے اہم صوبے میں زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت گھر گھر پانی پہنچانے اور ٹینکر گروہ کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔ صوبائی حکومت اب تک پانی کے منصوبے بھی مکمل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔اس کے باوجود سندھ حکومت نے عوام سے زیر زمین پانی نکالنے پر ایک روپیہ فی لٹر ٹیکس لینے کی تیار کرلی ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں واٹر بورڈ کی تجویز پر سندھ حکومت نے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں کے ایم سی سے 29 ایکڑ سلاٹر ہاؤس کی زمین واپس لے لی گئی۔ بھینس کالونی والے سلاٹر ہاؤس کی زمین پر بی آر ٹی ریڈ لائن کے لیے بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے ایم سی کو کسی اور مقام پر اراضی دے گی۔کابینہ نے مرحوم ملازمین کے کوٹے پر ملازمتیں فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔ انتقال کرنے والے ملازم کا بچہ کم عمر ہے تو اُن کو 2 سال کے اندر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ غیر شادی شدہ ملازمین کی بہن یا بھائی ڈیزیز کوٹہ کے مستحق ہوں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ ! مہمند اور بھاشا ڈیم کب تک مکمل ہوجائیں گے؟ وزیر اعظم نے خوشخبری سُنا دی

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ! شوگر ملز کو کتنے روپے پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت دیدی ؟بڑی خبر