in

عمران خان کی ایم این ایز خریدنے کی کوشش، ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس

نے تہلکہ برپا کر دیاہے، مبینہ آڈٰیو میں اراکین اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر گفتگو کی جارہی ہے۔ تفصیلات

کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے ۔

کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں ،مت سوچو کہ یہ ختم ہو گیا ہے(ڈونٹ تھینک اٹ از اوور) آپ یہ دیکھیں

کہ 48گھنٹے بہت زیادہ وقت ہے (48 آور از لانگ لانگ ٹائم) اس میں بڑی چیزیں ہو سکتی ہیں، میں اپنی طرف سے چالیں چل رہا ہوں، جو

ہم پبلک نہیں کر سکتے(عوام کے سامنے نہیں لا سکتے)، پانچ تو میں خرید رہا ہوں ، میرے پاس بھی پانچ ہیں ، اور وہ پانچ بڑے اہم ہیں ، اسے کہیں کہ ہمیں 5، 10اور کر دے تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہو سکتی ہے ، ، اس وقت قوم الارم ہو ئی ہے یعنی لوگ ہر صورت چاہ رہے ہیں کہ گیم ہم جیت جائیں، کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ،کوئی بھی حربہ ہو،ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بڑا فرق پڑے گا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ کرمنل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کی طرف جائیں گے، ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہنڈا کمپنی نے ہنڈاسی ڈی70 ،2023ماڈل متعارف کرادیا جانتے ہیں

تمہاری بیوی دو باتیں کبھی نہیں بتائے گی؟ جتنی مرضی کوشش کر لو