in

طلباو طلبات کی موجیں لگ گئیں، حکومت کا نصاب کم کرنے کافیصلہ، اب کتنی کتابیں پڑھنی پڑیں گی ؟بڑی خبر

محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب کم کرنے کا فیصلہ کردیا۔مون سون کی شدید بارشوںاور سیلاب

کی تباہی کی و جہ سے جہاں نظام زندگی متاثر اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے وہیں تعلیمی سال بھی متاثر ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے باعث محکمہ

تعلیم پنجاب کی جانب سے نصاب میں کمی کی جارہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نصاب کو 20 فیصد کم کرنےسے متعلق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع

کردیا ہے، پہلی سے دہم جماعت کے بچوں کا پیپر 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا جب کہ سلیبس 20 فیصد کم کرنے کے بعد تعلیمی بورڈز کو بھی آگاہ کیا جائے

گا۔ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے ہیں، قلیل دورانیہ میں بچوں کیلئے نصاب مکمل کرنا مشکل ہے، جس کے پیش نظر نصاب میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار۔۔۔پاکستان کے باقی شہر اس فہرست میں کس نمبر پر ہیں ۔۔۔؟تشویشناک خبر سامنے آگئی