صوبائی دارالحکومت میں اب جمعہ اور ہفتے کی بجائے ہفتہ اور
اتوار کو مارکیٹیں بند کی جائینگی۔
مارکیٹوں کی ہفتے اور اتوار کو بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹس کے بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
کیا گیا تھا۔لاہور کی تاجر تنظیموں نے جمعہ اور ہفتہ مارکیٹس بند کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جمعہ اور ہفتہ کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔جس کے بعد اب ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔