اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں آئے روز ماڈلنگ کا شوق بڑھتا ہی جا رہا ہے زیادہ تر نوجوان نسل شوبز اور ماڈلنگ کو
ترجیح دے رہی ہے آئے روز نئے نئے چہرے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اب ایک اور خوبرو لڑکی نے شوبز میں دبنگ انٹری دے ماری ہے۔ جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔
کامیڈین کاشف خان کی جواں سالہ بیٹی ربیکا نے شوبز میں انٹری دے دی۔اداکار دانش تیمور کے نجی چینل سے نشر ہونے والے میزبان گیم شو میں ایک ٹیم میں شامل معصوم سی ربیکا
نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی ہیں۔ربیکا آج کل نہ صرف گیم شو میں آرہی ہیں بلکہ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہوری ہیں۔17 سالہ ربیکا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ٹک
ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے
لیے دفعہ144نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے ، جس کے تحت فصلوں کی باقیات ‘ ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات جلانے پر پابندی ہوگی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے تحت فضاء کو اسموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔ صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ اس لیے کیا گیا کیوں کہ رواں برس بھی لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں میں اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔