in

سینکڑوں سرکاری ملازمین فارغ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونے والے 1500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا

ہے جبکہ ایئر لائن ای پی آئی اے ورکرز پورٹل کو شامل کرکے اپنے ہیومن ریسورس کے عمل کو آسان اور بہتر بھی بنا رہی ہے. رپورٹ کے مطابق اس بات

کا انکشاف سینیٹر ہدایت اللہ کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس کے دوران ہوا وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان

نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کو 2018 میں 67.4 ارب روپے کا نقصان ہوا کمیٹی کوبتایا گیا کہ 2020 میں 94 ارب 98 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور آپریشنل نقصانات 68 کروڑ روپے تھے۔کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ کووڈ 19 نے مارکیٹ کو متاثر کیا ہے اور تقریبا 60 فیصد آپریشن رک گئے ہیں پی آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ایئرلائن

نے ایئربس سے 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی وصولی کی جو گزشتہ حکومتوں نے نہیں کی تھی اور ایئر ایشیا کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر کا دعویٰ بھی حل کیا جبکہ ایئر لائن لاہور، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان سے گلگت کے لیے نئے روٹس متعارف کروا کر سیاحت میں اضافہ کر رہی ہے اور سفارتکاروں کے لیے شنگریلا ہوٹلز کے اشتراک سے ایئر سفاری فلائٹ بھی

شروع کی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے 2022 اور 2023 کے لیے تربیتی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک سِمیولیٹر شامل کر رہی ہے اور زیادہ تر تجارتی سرگرمیوں کے لیے انجینئرنگ ایم آر او کے منصوبوں کو بھی نافذ کر رہی ہے اجلاس میں پی آئی اے کی ملکیتی جائیداد سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا تاہم ایئرلائن حکام نے اس پر اِن کیمرہ اجلاس کی درخواست کی. پی آئی اے حکام نے بتایا کہ جائیداد پر کسی نے قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے اسے

منسلک کیا ہے اور کیس زیر سماعت ہے اور ابھی تک کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا اجلاس میں پی آئی اے پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر بھی بات کی گئی۔ایئرلائن حکام نے کہا کہ پابندی ختم ہونے میں تاخیر بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے آڈٹ میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی آئی سی اے او نے جولائی 2021 میں آڈٹ کا اعلان کیا تھا جو کووڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا آئی سی اے او نے اب اعلان کیا ہے کہ آڈٹ 29 نومبر سے 10 دسمبر تک کیا جائے گا اور یورپی یونین کے لیے پروازوں کی بحالی آڈٹ کے بعد ہوگی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی خبرپاکستان اور بھارت میں جنگل میں آ، گ کی طرح پھیل گئی

شوگر کی 2 بڑی علامات