ہنڈا کمپنی نے ایک دفعہ پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی
قیمت 94 ہزار900 سے بڑھ کر 97ہزار900 ہوگئی ہے۔سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ چار ہزار500 ہوگئی ہے۔
ہنڈا 125 کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار900 ہوگئی ہے۔ہونڈا پرائڈر کی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار500 روپے ہوگئی
ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ دوسری جانب کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں بڑی گاڑیوں پرعائد ٹیکس میں اضافہ کے بعد گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتیں بڑھادی ہیں۔کارمینوفیکچررز کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز
ڈیوٹی میں اضافہ کے نام پر گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کیوجہ سے خریداروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ منی بجٹ سے کچھ عرصہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔کارڈیلرز کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی سے
بڑی گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔کار ڈیلرز کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے گاڑیوں کا کاروبار انتہائی نازک دور میں داخل ہوگیا ہے اور نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی ہوا ہے۔


