in

سرکاری افسران کی موجیں حکومت نے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔

صوبوں کی طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب ،کے پی کے ،

سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی لاگو ہے۔بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو

ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد

اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق تمام ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے لیکن

اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہوگا۔دوسری تجویز ہے کہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کئے جائیں۔ اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔دوسری جانب مقامی سطح پر مارکیٹ میں روزگار مواقع میں کمی اور خاص طور پر کورونا وائرس کے وبائی امراض کے بعد، سال 2021 میں بیرون ملک ملازمتیں تلاش کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔بیورو آف ایمیگریشن اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق 2021 میں بیرون ملک ملازمت کے لیے 2لاکھ 86ہزار 648 افراد نے اپنی رجسٹریشن کروائی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔بی ای او ای کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں

غیر ہنر مند پاکستانیوں میں سے (54 فیصد) نے سعودی عرب، (13.4 فیصد) نے عمان اور (13.2 فیصد) نے قطر کے لیے رجسٹریشن کروائی، 2020 کے مقابلے میں 2021 میں رجسٹرڈ تارکین وطن کی تعداد میں مجموعی طور پر بڑھا اضافہ دیکھا گیا ہے۔بیرونِ ملک کے لیے رجسٹریشن کروانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جن کی تعداد ایک لاکھ 56ہزار 877 ہے، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 76ہزار 213 افراد تھے۔حکومت کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کے دوبارہ کھلنے اور ویکسین سمیت مختلف حفاظتی اقدامات اور مختلف ممالک میں ملازمت کے مواقع ملنے کے بعد انسانی وسائل کی طلب میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں

اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے افرادی قوت کو بڑھانے اور باقاعدہ ہجرت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی‘ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور یہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طلبہ کیلیے خوشخبری: حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، سن کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مومن پر کوئی پریشانی آتی ہے تو