in

دن گنے جا چکے۔۔اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ناراض۔۔۔ متبادل کے طور پر کسے لایا جا رہاہے؟ ایسا نام سامنے آیاکہ سب ہو ش اڑ گئ

سینئر صحافی نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکمت کے پیچھے کھڑی ہے، کیا واقعی سٹیبلشمنٹ پورے طریقے سے عمران خان کے ساتھ ہے؟ عمران خان کے مائنس ہونے کی صورت میں کون سی جماعت کے ساتھ کام کرنا اسٹیبلشمنٹ کے لیے آسان ہو گا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پوری اسٹیبلشمنٹ کیا ہوتی ہے، دو یا تین لوگ ہوتے ہیں باقی تو ان کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بےچین تو ہیں،کچھ معاملات پر عمران خان کے ساتھ ناراض بھی ہیں۔تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ وزیراعظم عمران خان کی چھٹی کرانی ہے یا نہیں۔اگر انہیں کوئی اچھی آپشن مل جاتی تو سوچ بھی لیتے لیکن ابھی تک ایسی کوئی آپشن ان کے سامنے نہیں آئی، آصف علی زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو کچھ آپشنز دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کے اندر اس طرح سے گارنٹیز نہیں دی گئیں۔کیونکہ جو بھی آپشن ہو گی سب سے بڑا مسئلہ یہ ہو گا کہ میاں نواز شریف کا رویہ کیسا ہو گا،ن لیگ کیا کرے گی اور کیا نہیں کرے گی۔اس لیے یہ معاملہ یہاں رکا ہوا ہے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پریشان نہیں ہے،انہیں پی ڈی ایم کے ختم ہونے کا بھی خوف نہیں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد میں تبدیلی کی افواہیں! چوہدری نثار کو کونسی ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

دنیا کا نایاب ترین پاسپورٹ جو صرف 3 افراد کے پاس ہے وہ لوگ کون ہیں جانیں