in

حکومت کا پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنیکا فیصلہ جلدی جلدی بنک سے رابطہ کر لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے کرپشن پر قابو کرنے کے لیے کیئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں جہاں پہلے مرحلے پر چالیس ہزار اور پچیس ہزار مالیت کے پرائزبانڈزکی رجسٹریشن کررہی ہے وہیں پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے،

ملک کے ایک بڑے بنک کے اعلی عہدیدار نے ”اردوپوائنٹ“کو بتایا کہ حکومت نے مرحلہ وار پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملک میں سب بڑا کرنسی نوٹ ایک ہزار روپے کا رہ جائے گا انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ بنکوں کے پاس پانچ ہزار کے نوٹوں کی تیزی سے کمی ہورہی ہے کیونکہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے اس مالیت کے نئے نوٹ جاری نہیں کیئے جارہے. اس سلسلہ میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ بند کرنے کی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بنک حکام میں اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کے کرنسی نوٹوں کی ایک پانچ‘دس گڈیاں حبیبوں میں ڈال کر کہیں بھی لے کر جانا انتہائی آسان ہے مگر مالیت کے اعتبار سے دیکھاجائے تو پانچ گڈیاں 25لاکھ روپے بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ مارکیٹ میں آنےے بعد نہ صرف پاکستان کی کرنسیکی ویلیو گری بلکہ کرپشن میں آسانیاں پیدا ہوئیں .ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال کے اختتام تک پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کو ختم کردیا جائے گا جس سے ملک کے اندر کرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی آنے کا امکان ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کیا جائے گا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلے آئیں پہلے پائیں اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

تم نے کل کا سورج نہیں دیکھنا تھا اگر میں ۔۔۔۔۔۔ جنرل ضیاء نے رات 3 بجے انور مقصود کو اپنے گھر بلوا کر کیوں ڈانٹا؟ پڑھیے وہ راز جو انور مقصود کو بتانے سے منع کیا گیا